خانپور: خاتون کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان اللہ دتا جمالی اور حسنین جمالی کائنات بی بی کیس میں مطلوب تھے۔


ویب ڈیسک August 30, 2026

پنجاب کے ضلع خانپور میں کائنات بی بی اغوا، قتل و زیادتی کیس میں پولیس نے بڑا ایکشن کرتے ہوئے پولیس مقابلے میں کیس کے نامزد دو ملزمان کو ہلاک کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان اللہ دتا جمالی اور حسنین جمالی کائنات بی بی کیس میں مطلوب تھے۔ ملزمان نے گرفتاری کے لیے پہنچنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس مقابلے کے بعد ہلاک ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔