ضلعی انتظامیہ سے معاملات طے، جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

اجازت نہ ملنے پر جماعت اسلامی نے مری روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا


اسٹاف رپورٹر August 30, 2026
اجازت ملنے کے بعد لیاقت باغ میں جلسے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، کرسیان اتارنے کا منظر (فوٹو : ایکسپریس)

راولپنڈی:

جماعت اسلامی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے جس کے بعد جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے جماعت اسلامی کو لیاقت باغ کے اندر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی، انتظامیہ کی جانب سے لیاقت باغ کے گیٹ کے تالے کھول دیے گئے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت باغ میں تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ کرسیاں ساؤنڈ سسٹم لائٹیں اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا

قبل ازیں لیاقت باغ میں اجازت نہ ملنے پر جماعت اسلامی نے مری روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔