کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 3 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سرجانی ٹاؤن پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب زنجانی گوٹھ سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عرفان ولد اسلم کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت اشرف ولد جوہر اور سلمان ولد نائک حسین کے نام سے کی گئی۔
گرفتا ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
اقبال مارکیٹ پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ اقبال مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد امتیاز ولد محمد مرتضیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار ڈٓاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
نیوکراچی پولیس نے سیکٹر 11/I ڈگری کالج کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 37 سالہ غلام ربانی ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سٹی ڈویژن کی پولیس پارٹی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب گارڈن تھانے کی حدود لیاری مرزا آدم علی خان روڈ دھوبی گھاٹ کشتی والی مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 35 سالہ صدام حسین صوبل لاشاری کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ڈاکو کا ایک ساتھی ولد گل محمد ملاح موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور رضویہ تھانے کی حدود سے چورہ کی گئی موٹرسائیکل نمبر KGK-6944 برآمد کی گئی۔
مارا جانے والا ملزم اس سے قبل 4 مرتبہ دیگر تھانوں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔