ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج تھائی لینڈ کیخلاف کھیلے گی

گروپ اے سے پاکستان ٹیم کا یہ پہلا میچ ہوگا جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کا یہ آخری گروپ میچ ہے


اسپورٹس ڈیسک September 01, 2026

پاکستان ٹیم ویمنز ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ آج تھائی لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

دبئی کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 پر شروع ہوگا۔

گروپ اے سے پاکستان ٹیم کا یہ پہلا میچ ہوگا جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کا یہ آخری گروپ میچ ہے۔

تھائی لینڈ کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انڈونیشیا کے خلاف فتح کے باعث اسے دو پوائنٹس حاصل ہیں۔

پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 5 ستمبر کو بھارت اور 7 ستمبر کو انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔