شادی کے صرف 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رکھی نے علیحدگی کا اعلان کر دیا

دونوں کے درمیان مسائل کی قیاس آرائیاں رواں برس جولائی میں شروع ہوئیں


ویب ڈیسک September 01, 2026

بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ اور ان کی اہلیہ ایشا رکھی نے شادی کے محض 5 ماہ بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تعلق کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے اور ان کے رشتے سے متعلق مزید قیاس آرائیاں نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

بادشاہ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے اور ایشا رکھی نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

گلوکار کے مطابق یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور اس معاملے پر ان کی جانب سے یہی واحد بیان ہوگا۔ ایشا رکھی نے بھی یہی بیان اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

دونوں کے درمیان مسائل کی قیاس آرائیاں رواں برس جولائی میں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب ایشا رکھی نے سوشل میڈیا پر چند مبہم پوسٹس شیئر کی تھیں۔