یومِ دفاع و شہداءِ پاکستان، وطن سے تجدیدِ عہدِ وفا اور قومی یکجہتی کا پیغام

ہر پاکستانی کا عزم ہے کہ ہم اپنے لہو اور پسینے سے اس مٹی کو سنواریں گے اور بقائے وطن کے لیے جان نچھاور کر دیں گے


ویب ڈیسک September 01, 2026

یومِ دفاع و شہداء، ارضِ پاک کی سرحدوں کے بے باک محافظوں، غازیوں اور شہداء کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

ہر پاکستانی کا غیر متزلزل عزم ہے کہ ہم اپنے لہو اور پسینے سے اس مٹی کو سنواریں گے اور بقائے وطن کے لیے جان نچھاور کر دیں گے۔

وطنِ عزیز کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اٹھنے والی ہر ناپاک نظر اور سازش کے سامنے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

پاکستانی شہریوں نے ملی وحدت، باہمی اتحاد اور غیر متزلزل حوصلے کو ہمالیہ کی چوٹیوں سے بھی بلند اور ناقابلِ تسخیر قرار دیا۔

یہ تاریخ ساز دن قومی یکجہتی کی تجدید اور مادرِ وطن پر نثار ہونے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

شہداء کے بے مثال ایثار اور غازیوں کے جرات مندانہ عزم کے طفیل ہی آج پاکستان کا چمن امن و امان کا گہوارہ ہے۔

سرحدوں پر مامور جوانوں کی وطن سے محبت اور عوام کی مخلصانہ کوشش سے ہی سبز ہلالی پرچم عالمی افق پر سر بلند اور روشن ہے۔