کراچی، گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، بہن بھائی زخمی

حادثے کے بعد لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا


محمد شاہ میر خان September 02, 2026

کراچی:

شہر قائد میں کورنگی 2.5 نمبر، سیکٹر 32A لیبر اسکوائر کے قریب گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک لڑکی اور بچہ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 52 سالہ شاہدہ زوجہ مشتاق کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 18 سالہ مریم اور 5 سالہ معیز شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی بہن بھائی ہیں اور انہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔ جاں بحق خاتون شاہدہ زخمی ہونے والے بچوں کی ماں تھیں۔

حادثے کے بعد لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔