میر رضا قتل؛ پولیس افسران، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور، بزنس پرٹنرز جوڈیشل کمیشن کے سامنے طلب

مقتول کے دوست رازق اور حثیم کو بھی سمن جاری کرتے ہوئے طلب کیا گیا ہے


کورٹ رپورٹر September 02, 2026

کراچی:

میر رضا قتل کیس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نے پولیس افسران، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور، بزنس پرٹنرز اور مقتول کے دوستوں کو بھی طلب کر لیا۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ایس ڈی پی او شاہراہِ فیصل اور ایس ایچ او فیروز آباد کو سمن جاری کیے گئے۔

پولیس افسران کے علاوہ بائیکا ڈرائیور احسان، میر رضا کے بزنس پارٹنرز محمد احمد اور عبد اللہ بھردے جبکہ مقتول کے دوست رازق اور حثیم کو بھی سمن جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا گیا۔

پولیس افسران، بزنس پارٹنرز اور دوستوں کو 3 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اب تک اہل خانہ، نرسری کے ملازمین اور ابتدا میں پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔