راولپنڈی بورڈ نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

کامیابی کا مجموعی تناسب 37.56 فیصد رہا


ویب ڈیسک September 02, 2026
جرنل گروپ میں کامیابی کا تناسب 60.95 جب کہ سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 72 فیصد رہا، میٹرک بورڈ،فوٹو:فائل

ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے مطابق کُل 121739 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے 45725 پاس اور 76015 فیل ہوگئے، کامیابی کا مجموعی تناسب 37.56 فیصد رہا، امتحانات میں 2359 طلبہ غیر حاضر رہے۔

نتائج کے مطابق طالبات لڑکوں پر بازی لے گئیں جن کی کامیابی کا تناسب 46.48 فیصد رہا۔

 لڑکوں میں کامیابی تناسب 27.99 فیصد رہا، فیل اور پاس تمام طلبہ طالبات کو دسویں میں پرموٹ کر دیا گیا ہے۔

چئیرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال نے رزلٹ جاری کرنے کے موقع پر کہا کہ بورڈ کا نظام مکمل ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے، بوٹی مافیا خاتمہ کردیا۔

انکا کہنا تھا کہ نویں کے ضمنی امتحان نہیں ہونگے، سالانہ امتحانات کے ساتھ ہی امیدوار سپلی کا امتحان بھی دینگے۔