تھائی آئس کریم برانڈ Hawell’s کے بانی سیری پونگ اکاراسری یوک نے اپنی کمپنی کو 165 ملین تھائی بھات میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جو تقریباً 60 لاکھ سنگاپور ڈالر بنتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کمپنی بیچنے کے بعد محض ریٹائر نہیں ہونا چاہتے بلکہ راہب بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے دنیاوی زندگی ترک کرنے کا منصوبہ تقریباً 15 سال سے بنا رکھا ہے۔
وہ اگلے دو سال میں زمین خرید کر جنگل میں ایک مراقبہ گاہ بنانا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد بدھ راہب بن کر روحانی زندگی اختیار کرنے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ راہب بننے کے بعد وہ اپنی بیوی اور بیٹی سمیت سب سے رابطہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا آخری مقصد بدھ مت کی اصطلاح میں "ارہنت" یعنی روحانی نجات کی اعلیٰ حالت حاصل کرنا ہے۔
Hawell’s کا کاروبار، جس میں زمین، دفتر، فیکٹری، مشینری، لائسنس، ٹریڈ مارک اور 37 سال میں تیار کیے گئے آئس کریم کے فارمولے شامل ہیں، 165 ملین بھات میں پیش کیا گیا ہے۔