چین میں سیلابی ریلا 3 منزلہ عمارت بہا لے گیا

حکام نے فوجیان میں اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے خطرے سے بھی خبردار کیا


ویب ڈیسک September 03, 2026

چین کے صوبے فوجیان کی کاونٹی شیانیو میں 3 ستمبر کو شدید بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں ایک تین منزلہ عمارت بہہ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائفون سوڈل سے وابستہ شدید بارشوں نے فوجیان سمیت جنوب مشرقی چین کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کی، حکام نے فوجیان میں اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے خطرے سے بھی خبردار کیا۔

 

سیلابی ریلا اتنا شدید تھا کہ تین منزلہ مکان کو بہا لے گیا۔ تاہم اس مخصوص مکان کے واقعے میں جانی نقصان یا مکینوں کی تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔