سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آئندہ سال ایجبسٹن میں ہونے والے ایشز ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز کا تیسرا میچ 8 جولائی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
تقریباً 6 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے ہولیز اسٹینڈ کی ٹکٹ2023 کے مقابلے میں 43 فیصد مہنگی کرکے 165 پاؤنڈ کردی گئی ہے۔
تین ابتدائی دنوں کے لیے عام شائقین کی سب سے سستی ٹکٹ کی قیمت 115 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے جبکہ ہر ٹکٹ پر ڈھائی پاؤنڈ بکنگ فیس بھی وصول کی جائے گی۔
مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر قیمتوں کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ’انتہائی افسوسناک‘ فیصلہ قرار دیا۔
2023 کی ایشز سیریز میں تمام میچز کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوگئے تھے اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد شائقین نے میچز دیکھے تھے۔
2027 کی ایشز کے لیے ٹکٹ بیلٹ کھل چکا ہے جبکہ لارڈز اور اوول میں بہترین نشستوں کی قیمتیں بالترتیب 190 اور 185 پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہیں۔