سرکاری اسپتال کے باہر سے اغوا 8 ماہ کی بچی بازیاب، دو خواتین اور ایک مرد گرفتار

والدین بروقت اور موثر کارروائی پر اسلام آباد پولیس کی شکر گزار


ویب ڈیسک September 03, 2026
فوٹو فائل

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری اسپتال کے باہر سے اغوا ہوئی 8 ماہ کی بچی کو مختصر مدت میں پولیس نے بازیاب کراتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بچی کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے ایس ایچ او آبپارہ کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچی کو انتہائی قلیل وقت میں بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان گرفتار ہیں، قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، والدین نے بروقت اور موثر کارروائی پر اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، شہریوں کی جان و مال، بالخصوص خواتین اور بچوں کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔