پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
وائرل ویڈیو حرا مانی کے میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کو سیٹ پر صوفے پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ میک اپ آرٹسٹ ان کا میک اپ کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ نے حرا مانی کیلئے تعریفی الفاظ بھی استعمال کیے جبکہ ایک موقع پر انہیں اداکارہ کی پیشانی پر بوسہ دیتے دیکھا گیا۔
البتہ حرا مانی اور ان کے میک اپ آرٹسٹ کے درمیان دوستانہ تعلق ہے مگر ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا کے متعدد صارفین کو دونوں کا انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس پر اعتراض کیا۔

ایک صارف نے دونوں کو ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنے کا مشورہ دیا جبکہ ایک اور صارف نے میک اپ آرٹسٹ کے انداز پر ناراضی کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے تبصرے صارفین کی ذاتی آرا ہیں جبکہ حرا مانی کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔