لامین یامال اور انیس گارسیا کا پیرس میں رومانس؛ سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نئی تصاویر دیکھیں

ان کا رشتہ مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔


ویب ڈیسک September 05, 2026

اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال ایک بار پھر اپنی گرل فرینڈ انیس گارسیا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے جب پیرس میں دونوں کی رومانوی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

19 سالہ فٹبالر نے انسٹاگرام پر انیس گارسیا کے ساتھ کچھ ایسی تصاویر شیئر کیں جو اس سے قبل منظرِ عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئیں جب یامال کو 2025-26 لا لیگا سیزن کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

اس سے قبل یامال اور انیس نے میڈرڈ میں منعقدہ اے ایف ای ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں سفید ملبوسات پہن کر ایک ساتھ شرکت کی جو کسی ایوارڈ تقریب میں بطور جوڑی ان کی پہلی نمایاں موجودگی تھی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

دونوں نے 2026 ورلڈ کپ کے دوران اپنے تعلق کو عوامی طور پر ظاہر کیا تھا جس کے بعد سے ان کا رشتہ مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

مختلف افواہوں اور تنازعات کے باوجود یامال اور انیس ایک دوسرے کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ساتھ عوامی تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔