چین میں لینڈ سلائیڈ، ایک شخص ہلاک، 11 لاپتہ

لینڈ سلائیڈ سے تقریباً 12 مکانات متاثر ہوئے


ویب ڈیسک September 05, 2026

چین کے صوبہ جیانگشی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 11 افراد لاپتہ ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈ ہفتے کی صبح تقریباً 4 بجے سوئی چوان کاؤنٹی کے گاؤپنگ ٹاؤن میں ہوئی جس سے تقریباً 12 مکانات متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹائفون ساوڈیل کے باعث ہونے والی موسلادھار بارش لینڈ سلائیڈ کی وجہ بنی۔

امدادی ٹیموں نے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی، جبکہ دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ لاپتہ 11 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔