مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے ایئرپورٹ پر بھارتی پائلٹ کی غفلت نے کئی انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئرپورٹ پر بھارتی پائلٹ کی مبینہ لاپرواہی کے باعث ایک نیا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
ممبئی سے آنے والی انڈیگو ایئرلائنز کی پرواز نمبر لینڈنگ کے بعد جب پارکنگ ایریا کی طرف بڑھ رہی تھی تو پائلٹ نے جہاز کو کھمبے سے ٹکرا دیا۔
یہ 'ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم' کے کھمبے لیزر سینسرز سے لیس ہوتے ہیں جو پائلٹس کو رن وے پر جہاز پارک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
صبح کے وقت پیش آنے والے اس حادثے میں طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ 4 ماہ قبل بیڑے کا حصہ بننے والا ایئربس A321 طیارہ محض بالکل نیا تھا۔
خوش قسمتی سے پائلٹ کی اس غفلت اور لاپرواہی سے جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے جنھیں بعد میں متبادل سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت نیچے اتارا گیا۔
واقعے کے بعد طیارے کو مرمت کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ حکام نے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں بھارتی پائلٹس کی جانب سے اس طرح کی سنگین غلطیاں عالمی سطح پر ہوا بازی کے شعبے میں ان کی مہارت پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہی ہیں۔