خیبرپختونخوا پولیس نے ڈیجٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا دیا 

شناختی کارڈ نمبر ڈالتے ہی ای لائسنس منٹوں میں آپ کی اسکرین پر آجائے گا


ویب ڈیسک September 06, 2026

خیبرپختونخوا  میں ٹیکنالوجی کی جانب اھم قدم اٹھایا گیا ہے جس میں ڈرائیونگ لائسنس جیب ، بٹوے ، گاڑی میں گھمانے کی جھنجھٹ ختم  ہوگئی.

خیبرپختونخوا پولیس نے باقاعدہ طور صوبہ بھر میں ڈیجٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا دیا ہے.

موبائل فون میں ایپ کے ذریعے ان لائن لائسنس بتائیں جس پر جرمانہ نہیں ہوگا. رابطہ ایپ پر شناختی کارڈ نمبر ڈالتے ہی ای لائسنس منٹوں میں آپ کی اسکرین پر آجائے گا.

پشاور کے تمام ٹریفک اھلکاروں کو "ای لائسنس" قانونی ،  اور بغیر جرمانہ تصور کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں.

سی ٹی او پشاور ڈاکٹر محمد زاہد کا کہنا تھا کہ ڈیجٹل ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک پولیس میں ٹیکنالوجی کی جانب اھم اقدام ہے.