انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیرِ اہتمام مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔
واپڈا کے ایتھلیٹ حمزہ راجہ نے مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔
واپڈا ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ نے شاندار کارکردگی کے نتیجے میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کا پرو کارڈ بھی حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں دنیا کے 26 ممالک سے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ واپڈا ترجمان نے حمزہ راجہ کی کامیابی کو پاکستان کے لیے اہم اعزاز قرار دیا۔