مصنوعی ذہانت کے پائلٹ نے ایف 16 طیارہ اُڑا کر تاریخ رقم کر دی

وینم آٹونومی کٹ نام کے اے آئی سافٹ وئیر نے طیارہ اڑایا، ایک انسان بھی موجود تھا


سید عاصم محمود September 07, 2026

لاہور:

سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی نے تاریخ ِ عسکریات میں نیا باب لکھ ڈالا۔ امریکا میں عسکری تحقیق وتجربات کرتے سرکاری ادارے، ڈارپا نے اعلان کیا ہے کہ وینم آٹونومی کٹ نام کے ایک اے آئی سافٹ وئیر نے پہلی مرتبہ ایک جنگی طیارہ ایف16کامیابی سے اڑالیاہے۔

طیارے میں ایک انسانی پائلٹ بھی بیٹھا تھا مگر پوری پروازکا عمل اے آئی نے بڑی مہارت و پھرتی سے انجام دیا۔ یوں مصنوعی ذہانت جنگی ہوابازی کے شعبے میں بھی داخل ہوگئی۔

ڈارپاکاکہناہے کہ جلدانسانی پائلٹوں کے شانہ بشانہ اے آئی پائلٹ بھی جنگی طیارے اڑانے لگیں گے۔ امریکی حکومت کامنصوبہ ہے، مستقبل میں غیرملکی فضائی مہمات صرف اے آئی پائلٹ انجام دینگے، تاکہ انسانی پائلٹوں کی زندگیوں کوخطرے میں نہ ڈالا جائے۔

یہ عیاں ہے، اے آئی تیزی سے جنگ وجدل کے میدان میں قبضہ جماکر وہاں سے بھی انسانوں کو بے دخل کرنے لگی ہے۔