چلی کی عالمی شہرت یافتہ اسکیٹنگ ریزورٹ میں خوفناک آتش زدگی؛ 150 سیاح موجود تھے

سخت موسم اور مشکل حالات کے باعث ریسکیو کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے


ویب ڈیسک September 07, 2026
چلی کے اسکیٹنگ ریزورٹ میں آتشگزدگی کے وقت 150 سیاح موجود تھے

چلی کے پہاڑی علاقے نوبل میں واقع معروف اسکیٹنگ ریزورٹ ہوٹل آلٹو نیواڈوز کی پانچویں منزل میں لگنے والی شدید آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوفناک آگ لگنے کے واقعے کے وقت ہوٹل میں تقریباً 150 افراد سیاح موجود تھے جن میں زیادہ تر غیرملکی تھی۔ ہر جانب سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

مقامی رپورٹس کے مطابق ریسکیو اور فائر فائٹرز کی متعدد ٹیمیں جائے موقع پر پہنچ گئیں فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے لیے کئی گھنٹے کارروائی کی اور تمام سیاحوں بحفاظت نکال کر دیگر ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ شدت اور تیزی سے پھیلنے کے باعث دیگر علاقوں پِنٹو، چِیان، سان اِگناسیو، کویہویکو اور دیگر علاقوں سے فائر فائٹرز اور امدادی یونٹس بھی طلب کیے گئے تھے۔

ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا فی الحال تعین نہیں کیا جا سکا۔ حکومتی سطح پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ واقعے کے وقت رہزورٹ میں موجود تمام 150 سیاح محفوظ اور اچھی حالت میں ہیں۔

ریزورٹ انتظامیہ نے 7 ستمبر کو اسکیٹنگ سینٹر اور تھرمل واٹر پارک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عملے، سیاحوں اور مقامی افراد کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

واضح رہے کہ اسکیٹنگ ریزورٹ نیوڈاوز دی چلیئن خطے کا معروف سیاحتی کمپلیکس ہے جہاں اسکی ڈھلوانوں کے علاوہ گرم پانی کے چشمے اور دیگر سیاحتی سہولیات بھی موجود ہیں جو اسے موسمِ سرما کا ایک اہم سیاحتی مراکز بناتا ہے اور برفباری کے دوران مختلف کھیلوں سمیت ثقافتی تقریبات کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔