ون ڈے رینکنگ مصباح الحق ٹاپ ٹین سے باہر کوئی پاکستانی شامل نہیں رہا

احمد شہزاد ایک درجہ بہتری سے 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ عمر اکمل کا 17واں نمبر برقرار ہے


Sports Desk August 27, 2014
مصباح الحق 2 درجے تنزلی کے بعد نویں سے 11ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کپتان مصباح الحق ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے۔

انھیں 2 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ نویں سے 11ویں نمبر پر پہنچ گئے، 10 ابتدائی بیٹسمینوں میں اب کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے، احمد شہزاد ایک درجہ بہتری سے 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ عمر اکمل کا 17واں نمبر برقرار ہے، ٹاپ پوزیشن بدستور جنوبی افریقی ہاشم آملا کے پاس ہے، دوسرے نمبر پر ان کے ساتھی ابراہم ڈی ویلیئرز موجود ہیں۔ بولرز میں پاکستان کے سعید اجمل نے ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

ایک درجے بہتری سے حفیظ نے دسویں نمبر پر مورن مورکل کو جوائن کرلیا، 5 درجے خسارے سے جنید خان 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے، 8 زینے اوپر چڑھنے کے بعد محمد عرفان اب 29ویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں ٹاپ پوزیشن بھی بدستور حفیظ کے پاس ہی ہے۔