کراچی: لیاقت آباد میں 16 سالہ لڑکی کی گلے میں پھندا لگاکر خودکشی

ورثا نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا


اسٹاف رپورٹر September 08, 2026

کراچی:

لیاقت آباد میں 16 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے 6 نمبر حنفیہ مسجد کے قریب گھر سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 16 سالہ نویرہ دختر سرفراز کے نام سے کی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی نے گھریلو رنجش کے بعد خودکشی کی ہے۔

ورثا نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔