ایران کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت علاقائی سلامتی کے لیے مثبت قدم ہوگا، روسی وزیر خارجہ

ایران کے لیے سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان قائم مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کا راستہ کھلا ہے


ویب ڈیسک September 08, 2026

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے  لاوروف نے ایران کی ممکنہ شمولیت کی حمایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کے لیے سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان قائم مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کا راستہ کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی شمولیت علاقائی سلامتی کے لیے مثبت قدم ہوگی۔ 

 واضح رہے کہ اس معاہدے کے موجودہ فریق سعودی عرب، پاکستان اور ترکی ہیں، اور اس میں ایک رکن پر حملے کو تمام ارکان پر حملہ تصور کرنے کی شق شامل ہے۔ 

پاکستانی حکام بھی پہلے کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران اور دیگر ممالک کی ممکنہ شمولیت کی مخالفت نہیں کرتے۔