بڑی فتح: ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا

اس کامیابی کے بعد علی سیٹھی اور شائے گل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی


ویب ڈیسک September 08, 2026

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے عالمی شہرت یافتہ گانے پسورینے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز مکمل کر لیے۔

رپورٹ کے مطابق ’پسوری‘ پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا میوزک ویڈیو بن گیا ہے جس نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

اس کامیابی کے بعد علی سیٹھی اور شائے گل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دونوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سنگِ میل پر خوشی کا اظہار کیا۔