مصر کی سعودی شہروں پر حوشیوں حملوں کی مذمت

مصری وزارتِ خارجہ نے اسے سعودی عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا


ویب ڈیسک September 08, 2026

مصر نے سعودی عرب کے شہروں پر حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مصری وزارتِ خارجہ نے اسے “خطرناک کشیدگی”، سعودی خودمختاری کی خلاف ورزی اور سعودی عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

حملوں میں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق 73 شہری زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

قاہرہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے مقابلے میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

مصر نے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کو بھی واضح طور پر مسترد کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی مصری اور عرب قومی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔