ڈرگ ڈیلر پنکی کیلئے بطور رائیڈر کام کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

مذکورہ مقدمہ میں ملزمہ انمول عرف پنکی تاحال جیل میں ہے


ویب ڈیسک September 08, 2026

کراچی:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ساؤتھ نے منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی سہولت کاری کے مقدمے میں نامزد ملزم عاقب کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، پولیس کے مطابق ملزم عاقب کو مرکزی ملزم انمول عرف پنکی کے ساتھ مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور وہ بطور رائیڈر اس کے لیے کام کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات کی ترسیل کو یقینی بناتا تھا، جبکہ اس مقدمے میں مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی تاحال جیل میں ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ گارڈن میں درج کیا گیا تھا اور کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔