سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے

سلمان خان فیروزی پتھر سے متعلق ایک ذاتی عقیدہ بھی رکھتے ہیں


ویب ڈیسک September 09, 2026

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جہاں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے مشہور ہیں، وہیں ان کے ہاتھ میں نظر آنے والا فیروزی پتھر والا بریسلٹ بھی برسوں سے ان کی پہچان بن چکا ہے۔

فلمی تقریبات ہوں، ٹی وی شوز یا عام زندگی، سلمان خان شاذ و نادر ہی اس بریسلٹ کے بغیر دکھائی دیتے ہیں، لیکن آخر اس بریسلٹ میں ایسا کیا خاص ہے کہ اداکار اسے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں؟

سلمان خان نے ایک پرانے انٹرویو میں اس کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ بتائی تھی۔

ان کے مطابق والد سلیم خان اسی طرح کا بریسلٹ پہنا کرتے تھے اور سلمان بچپن میں اپنے والد کے بریسلٹ سے کھیلا کرتے تھے۔ بعدازاں فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد سلیم خان نے ایسا ہی ایک بریسلٹ سلمان خان کو تحفے میں دیا، جو وقت کے ساتھ ان کے اسٹائل اور شخصیت کا مستقل حصہ بن گیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سلمان خان فیروزی پتھر سے متعلق ایک ذاتی عقیدہ بھی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ پتھر منفی اثرات کو جذب کرتا ہے اور زیادہ دباؤ آنے پر چٹخ جاتا ہے۔ اداکار کے مطابق ان کے کئی فیروزی پتھر ٹوٹ چکے ہیں اور وہ اس وقت ساتواں پتھر استعمال کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ یہ سلمان خان کا ذاتی عقیدہ ہے اور فیروزی پتھر کے منفی اثرات جذب کرنے کے دعوے کی سائنسی تصدیق موجود نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2023 میں سلمان خان کے چاندی کے اس بریسلٹ کی قیمت تقریباً 80  ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے تک بتائی گئی تھی، تاہم اداکار کیلئے اس کی اصل اہمیت قیمت سے زیادہ والد کی جانب سے ملنے والی یادگار اور جذباتی وابستگی ہے۔