ڈوپنگ ایشو، انعام بٹ ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے

قومی ریسلرز کے ساتھ ارشد ستار بطور کوچ اور مینیجر ذمہ داریاں نبھائیں گے


محمد یوسف انجم September 09, 2026

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے۔

جاپان میں 19 ستمبر سے شیڈول ایشیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے ایشین گیمز میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری انعام بٹ نے بطور کوچ شرکت کرنی تھی۔

پاکستان کے چار ریسلرز ان گیمز میں میڈلز کے حصول کی کوشش کریں گے جن میں محمد عبداللہ 65، کلوگرام، عنایت اللہ 74 کلو گرام، نعمان ذکا 86 کلو گرام اور محمد گلزار 97 کلوگرام کیٹگری میں زور آزمائی کریں گے۔

ان ریسلرز کے ساتھ ارشد ستار بطور کوچ اور مینیجر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان ریسلنگ ٹیم کا کیمپ عثمان شاہد اور اظہر حسین کی زیر نگرانی اسلام آباد میں جاری ہے۔

قومی ریسلنگ ٹیم 27 سمتبر کو جاپان کا سفر کرے گی جبکہ ریسلنگ کے مقابلے 3 اکتوبر کو ہوں گے۔