اسلام آباد:
15 فروری شاہراہ دستور احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے سات کارکنوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 15 فروری کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان نے شاہراہ دستور پر احتجاج کیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاریاں بھی ہوئیں۔
پولیس نے گرفتار سات پی ٹی آئی کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کردیا۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
پولیس کی شناخت پریڈ کے لیے ملزمان کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے
عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دو بیمار ملزمان کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔