پنجاب اسمبلی میں قرارداد کا نوٹس رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز شفیع کی جانب سے جمع کروا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چند روز قبل تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے زیادہ پنجاب کو ہمسایہ صوبوں سے خطرہ ہے۔
متن میں کہا گیا کہ اس بیان سے دیگر صوبوں میں صوبہ پنجاب اور اس کی عوام کے خلاف منافرت پھیلے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان سے دشمن ممالک خوش ہوں گے اور پاکستان کے خلاف مزید دہشت گردی کی سازشیں کریں گے۔
متن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان سے صوبہ پنجاب کی عوام اور دیگر صوبوں کی عوام پریشانی کا شکار ہے۔ یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
متن میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا بیان واپس لیں۔