قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا

میچ کے دوران پاکستانی ویمن کرکٹرز کے جوتوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی


ویب ڈیسک September 09, 2026

ویمنز ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی ویمن کرکٹرز کے جوتوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

پاکستان کے قومی اسکواڈ کی متعدد کھلاڑیوں کو بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے شریک بانی برانڈ one8 کے اسپورٹس شوز پہنے دیکھا گیا۔

لیفٹ آرم اسپنر نشرح سندھو اور بیٹر ایمان فاطمہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کے جوتوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ کھلاڑیوں نے One8 Cover Drive 18 X کرکٹ شوز پہن رکھے تھے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی میچ میں نشرح سندھو نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو ہانگ کانگ کے خلاف 72 رنز سے کامیابی دلانے کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ  one8 ویرات کوہلی سے وابستہ ہونے کے ساتھ اب فٹ ویئر، ملبوسات اور دیگر کھیلوں کی مصنوعات تیار کرنے والا اسپورٹس ویئر برانڈ بھی بن چکا ہے۔