ایپل نے آئی فون 18 پرو سیریز لانچ کر دی

ان فلیگ شِپ ڈیوائسز کو کمپنی کی جانب سے آئی فون کی تاریخ کا جدید ترین پرو کیمرا سسٹم قرار دیا ہے


ویب ڈیسک September 09, 2026
(تصویر: ایپل)

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی نئی پرو سیریز کے تحت آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس لانچ کر دیے ہیں۔ ان فلیگ شِپ ڈیوائسز کو کمپنی کی جانب سے آئی فون کی تاریخ کا جدید ترین پرو کیمرا سسٹم قرار دیا ہے۔

ایپل ویب سائٹ کے مطابق نئے ماڈلز میں 48 میگا پکسل فیوژن مین کیمرا دیا گیا ہے، جس میں پہلی بار ویری ایبل اپرچر شامل کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے صارفین روشنی اور فوکس پر زیادہ تخلیقی کنٹرول حاصل کرسکیں گے۔ کیمرا ایپ میں نئے پرو کنٹرولز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

Apple Iphone 18 Pro Max Price in Pakistan 2026

کارکردگی کے لیے اے 20 پرو چِپ اور نئی جنریشن کا ویپر چیمبر ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق آئی فون کی تاریخ کی سب سے زیادہ مسلسل کارکردگی فراہم کرتی ہے۔

It's not just the iPhone 18 Pro price boom – older Apple devices get  costlier, too - PhoneArena

آئی فون 18 پرو میکس میں بیٹری لائف میں بھی اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس میں بڑی بیٹری اور ایپل سِلیکون میں بہتری بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

دونوں فونز میں مزید چھوٹا اور زیادہ کارآمد ڈائنامک آئی لینڈ، آئی او ایس 27، ایپل انٹیلی جنس اور اے آئی سے لیس سِری بھی شامل ہیں۔

iPhone 18 Pro Leaks Are Everywhere. Which Ones Can You Actually Trust?

کمپنی کی جانب سے آئی فون 18 پرو کی قیمت 1199 ڈالر جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت 1299 مقرر کی گئی ہے۔

نئے آئی فونز چار رنگوں بلیک، سِلور، گلیشیئر اور نئے برگنڈی میں دستیاب ہوں گے۔

Apple debuts iPhone 18 Pro and iPhone 18 Pro Max - Apple

ایپل کے مطابق پری آرڈرز 12 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ صارفین کو فونز 18 ستمبر سے ملنا شروع ہوجائیں گے۔

کمپنی کے مطابق آئی فون 18 پرو میں چاروں شعبوں یعنی کیمرا، کارکردگی، بیٹری اور مصنوعی ذہانت میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔