بھارت میں ہندومذہبی اکثریت کی بالادستی،اقلیتوں کے وجود پرسنگین سوالات

ہندوتوا نظریہ ایک ایسی مذہبی شناخت کو بڑھاوا دیتا ہے، جو اس سے پہلے موجود نہیں تھی


ویب ڈیسک September 10, 2026

ہندوتوا کے نظریہ پرقائم مودی حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے اقلیتوں کے وجود کے درپے ہوگئی.

انتہا پسند جماعتوں بی جے پی اورآرایس ایس کے ایجنڈے کے تحت بھارت میں غیرہندو ہونا جرم بن گیا.

ہندوتوا سے متعلق حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق آرایس ایس کا متعصب ہندوتوا نظریہ ایک ایسی مذہبی شناخت کو بڑھاوا دیتا ہے، جو اس سے پہلے موجود نہیں تھی.

اکھنڈ بھارت ہندوتوا نظریہ کا خواب ہے جس کے مطآرایسو ہی دنیا پرحکمرانی کریں گے، مسیحی سیاسی ورکرڈاکٹرجان دیال کے مطابق ہٹلر کی طرح ہندوتوا کے بانیوں نے بھی ایسے وطن کا تصورپیش کیا جس میں صرف ایک گروہ کوتمام اختیارات حاصل ہوں.

ڈاکٹرجان دیال نے کہا کہ ہندوتوا کے تحت بھارت میں ہندو مذہب، نسل اور قومیت کے علاوہ اسلام یا عیسائیت کیلئے کوئی جگہ نہیں.