برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، 100 رنز سے زائد کی برتری حاصل

گزشتہ روز ایمیلیو گے 60، بین ڈکٹ 11، کپتان جو روٹ 8 اور جورڈن کوکس 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے


اسپورٹس ڈیسک September 10, 2026

پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے دوسرے روز ڈین لارینس اور ہیری بروک نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلے ہی سیشن میں برتری 100 رنز سے زائد تک پہنچا دی۔

انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 229 رنز پر گری جب ہیری بروک 75 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

گزشتہ روز ایمیلیو گے 60، بین ڈکٹ 11، کپتان جو روٹ 8 اور جورڈن کوکس 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ رضا اللہ نے 2 جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے تاہم کوئی بھی بولر آج وکٹ حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ڈین لارینس نصف سنچری بنا کر جیمی اسمتھ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ سعود شکیل 43 اور محمد عباس 21 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔