لامین یامال نے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

19 سالہ لامین یامال نے کپتان بن کر بویان کرکیچ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا


ویب ڈیسک September 10, 2026

اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال نے بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 19 سالہ لامین یامال نے یہ اعزاز فائنورڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے میچ میں حاصل کیا، جس میں بارسلونا نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے 71ویں منٹ میں بارسلونا کے مستقل کپتان رافینیا کو میدان سے باہر بلایا گیا تو انہوں نے لامین یامال کو ذمہ داری دی۔

لامین یامال نے 19 سال اور 58 دن کی عمر میں کپتانی سنبھال کر بویان کرکیچ کا ریکارڈ توڑ دیا، جو 2010 میں 20 سال کی عمر میں بارسلونا کے کپتان بنے تھے۔