زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 23 ارب سے تجاوز

پاکستان کو غیرملکی کمرشل قرضوں کی وصولی کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوا


کاشف حسین September 10, 2026
فوٹو: فائل

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مجموعی حجم بڑھ کر 23 ارب 71 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیرملکی کمرشل قرضوں کی وصولی کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر 18 ارب 23 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 4 ستمبر 2026 کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 71 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مرکزی بینک کے پاس اس وقت زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 38 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 4 ستمبر 2026کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 18 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

زرمبادلہ کے ذخائر کے اضافے کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں یہ اضافہ حکومت پاکستان کے کمرشل قرضوں کی وصولی کی بدولت ہوا۔