سعودی عرب کا حوثیوں پر امریکی حملوں کا مطالبہ، ٹرمپ نے مسترد کر دیا

محمد بن سلمان نے جمعرات کو امریکی صدر ٹرمپ کو دو بار فون کیا اور ان سے حوثیوں کے خلاف حملے شروع کرنے کی درخواست کی


ویب ڈیسک September 11, 2026

ٹرمپ نے سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں پر حملوں کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ انتظامیہ اس وقت حوثیوں کے خلاف براہ راست فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی۔

دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو امریکی صدر ٹرمپ کو دو بار فون کیا اور ان سے حوثیوں کے خلاف حملے شروع کرنے کی درخواست کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے درخواست کو مسترد کر دیا.

واضح رہے کہ رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا ہے.