’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟

کرینہ کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے کام میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے


ویب ڈیسک September 11, 2026

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سیف علی خان اکثر انہیں فلموں کے انتخاب کے معاملے میں ’بہت مشکل‘ قرار دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ سیف علی خان اور ان کی بہن کرشمہ کپور انہیں کام کے حوالے سے سب سے زیادہ کھل کر رائے دیتے ہیں، تاہم اداکار ایک دوسرے کے کام پر تبصرہ کرتے ہوئے محتاط بھی رہتے ہیں۔

When Kareena Kapoor revealed the real cause of her fights with Saif Ali  Khan: 'It is mainly because of…' | Hindi Movie News - Times of India

کرینہ کے مطابق وہ اور سیف بطور اداکار ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔ بعض اوقات کوئی اسکرپٹ سیف کو پسند آتی ہے لیکن جب وہ اسے مسترد کر دیتی ہیں تو سیف کہتے ہیں، ’تم بہت مشکل ہو‘۔

اداکارہ نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ ایسے موقع پر وہ سیف کو جواب دیتی ہیں، ’تو پھر آپ خود ہی کرلیں‘۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے کام میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے کیونکہ اداکار اپنے کام کے معاملے میں حساس ہوتے ہیں، البتہ ایک ہی انڈسٹری سے وابستہ ہونے کی وجہ سے مختلف معاملات پر اپنی اپنی رائے ضرور رکھتے ہیں۔