بنگلادیش میں چینی ساختہ فوجی ٹینک میں دھماکا, 2 اہلکار ہلاک

واقعے نے ایک بار پھر ’میڈ اِن چائنا‘ فوجی مصنوعات کے معیار کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے


ویب ڈیسک September 12, 2026

بنگلادیش میں مشق کے دوران چینی ساختہ ٹینک اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اس واقعے نے ایک بار پھر ’میڈ اِن چائنا‘ فوجی مصنوعات کے معیار کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ حادثہ 9 ستمبر کو پیش آیا، اور اس میں چینی ساختہ ٹائپ 59 مین جنگی ٹینک کی اپ گریڈ شدہ قسم شامل تھی۔

بنگلادیش کی وزارت دفاع کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ فوجی چٹگرام میں فیلڈ فائرنگ رینج میں لائیو فائر ٹریننگ کر رہے تھے کہ ٹینک کے اندر اچانک دھماکہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک افسر شدید زخمی ہوا، جسے بعد ازاں ہنگامی علاج کے لیے دارالحکومت ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے وقت ڈرائیور کے کمپارٹمنٹ اور برج سے آگ کے شعلے اور گھنا دھواں نکلا۔ ٹینک کے عملے کے ارکان دھماکے سے ہوا میں اچھل گئے۔