لاہور میں خاتون کے گھر کے سامنے آئے روز فحش حرکات کرنے اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا


سید مشرف شاہ September 12, 2026

لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں گھر کے دروازے پر خاتون کے سامنے فحش حرکت کرنے اور دھماکے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم مقصود کو گرفتار کر لیا، ملزم پر گھر کے دروازے پر فحش حرکات اور خاتون کو دھمکانے کا الزام ہے۔

ملزم کے خلاف  آئے روز دروازے کے سامنے فحش حرکات کرنے اور خاتون کو دھمکیاں دینے کی شکایت بھی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم کو مزید کارروائی کےلیے انویستی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت، تحفظ اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔