لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 122 ریکارڈ

موجودہ رفتار فضائی آلودگی کے پھیلاؤ میں مددگار ہے


ویب ڈیسک September 13, 2026

ڈی جی ماحولیات عبداللہ خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس اس وقت 122 ہے، جو معتدل سطح پر ہے۔

ڈی جی ماحولیات کی مطابق لاہور سمت سے مغرب کی جانب ہوائیں چل رہی ہیں. موجودہ رفتار فضائی آلودگی کے پھیلاؤ میں مددگار ہے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔

موسمی پیش گوئی کے مطابق آج شام کے اوقات میں ہوا کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے. شام 5 بجے 8 میل فی گھنٹہ جبکہ 6 سے 8 بجے 9 سے 10 میل فی گھنٹہ تک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ہوا کی رفتار میں اضافے سے فضاء میں موجود آلودہ ذرات کے ارتکاز میں کمی لانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔دوپہر کے اوقات میں بادلوں کی مقدار میں اضافہ متوقع جبکہ شام کے بعد بادلوں میں کمی کا امکان ہے.

 لاہور کی فضائی کیفیت پر مسلسل کڑی نظر، آلودگی کے تمام بڑے ذرائع کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔