ہرنائی کوئلہ کان میں گیس دھماکا، 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی

ہرنائی کے مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے


ویب ڈیسک September 13, 2026

ہرنائی میں پاک فوج نے ہرنائی کے علاقے میں واقع کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث پھنسے 5 مزدوروں کو زندہ بچا لیا، جس کے ساتھ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

ہرنائی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ہرنائی کے مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔