رحیم یار خان میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، مرد اور خاتون جاں بحق

سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے


ویب ڈیسک September 13, 2026

رحیم یار خان میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 40 سالہ محمد ریاض اور 15 سالہ فرزانہ بی بی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں.

لنک روڈ سے مین شاہراہ پر آنے والی موٹر سائیکل دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی. حادثے میں زخمی افراد کو ظاہیر پیر اسپتال منتقل کیا گیا.

موٹروے پولیس موقع پر آگئی اور ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں. ڈی آئی جی شاہد جاوید کی خصوصی ہدایت پر سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے،

ایس پی سیکٹر تھری نے زخمیوں کی عیادت کی، ڈی آئی جی شاہد جاوید نے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا بھی حکم دیا.

ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جاتی ہے، موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ اور روڈ سیفٹی میٹیریل بھی تقسیم کیا جاتا ہے.