کراچی:
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں خیابان اتحاد سگنل کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔