مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اس سے قبل 10 ستمبر کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے 33 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 14, 2026
فوٹو: فائل

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز چھاپے کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے جس کے دوران ایک فلسطینی زخمی بھی ہوگیا.

رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی حالیہ کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

آج 14 ستمبر 2026 کو 15 فلسطینیوں کی غیر قانونی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اس سے قبل 10 ستمبر کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے 33 فلسطینیوں کو حراست میں لیے جانے کی رپورٹ سامنے آئی تھی، جن میں صحافی اور کم عمر افراد بھی شامل تھے۔