کراچی، اورنگی ٹاؤن اور شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

فائرنگ کے دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آئے ہیں


اسٹاف رپورٹر September 15, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد اورنگی ٹاؤن اور شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن  کے علاقے چونا گراونڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 بی میں بھی فائرنگ سے 30 سالہ صدام زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آئے ہیں جبکہ دونوں افراد کو ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔