41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، ماہرہ خان

کینیڈا میں ہونے والی اس تقریب کیلئے اداکارہ نے فگر ہگنگ بلیک گاؤن کا انتخاب کیا


ویب ڈیسک September 15, 2026

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں کی تھی اور یہ تجربہ ان کیلئے جذباتی اور جسمانی طور پر پہلے سے بالکل مختلف ہے۔

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا اب بڑا ہو چکا ہے اور ان کی زندگی کام، سفر اور اپنے معمولات کے ساتھ ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، ایسے میں کئی عرصے بعد دوبارہ ماں بننے کا سفر ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔

Mahira Khan Shows Off Her Baby Bump In Latest Appearance

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان اپنی زندگی کیلئے منصوبے بناتا ہے لیکن اللہ کی منصوبہ بندی سب سے بہتر ہوتی ہے اور اس تجربے نے انہیں ہر چیز اپنے قابو میں رکھنے کے بجائے زندگی کو قبول کرنا سکھایا ہے۔

Mahira Khan Shows Off Her Baby Bump In Latest Appearance

ماہرہ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ماں بننے کے وقت ان کی عمر 24 سال تھی، جبکہ اب 41 سال کی عمر میں جسمانی طور پر یہ سفر زیادہ مشکل محسوس ہو رہا ہے اور بعض دن وہ اتنا کام نہیں کر پاتیں جتنا ان کا ذہن چاہتا ہے۔

Mahira Khan Shows Off Her Baby Bump In Latest Appearance

حمل کے دوران نیا لُک توجہ کا مرکز:

کینیڈا میں ہونے والی اس تقریب کیلئے اداکارہ نے فگر ہگنگ بلیک گاؤن کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے ہلکی جیولری پہنی۔ اس دوران ان کا بے بی بمپ بھی نمایاں تھا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ماہرہ خان کا یہ بلیک میٹرنٹی لُک دیکھ کر بعض سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حمل کے دوران اپنائے گئے بلیک لُک کی یاد آگئی اور دونوں اداکاراؤں کے انداز کا موازنہ بھی کیا جانے لگا۔