افغانستان میں اندرونی دراڑوں اور بڑھتی مزاحمت نے طالبان رجیم کی قلعی کھول دی.
افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ اور سابق افغان فوجی چیف جنرل یاسین ضیا نےدعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کیخلاف مسلح مزاحمت رنگ لا رہی ہے،صورتحال اب ان کے کنٹرول سے باہرہے.
افغان طالبان اپنی گرتی ساکھ بچانےکیلئےنام نہادحامیوں اورپراپیگنڈا نیٹ ورکس کا سہارا لے رہے ہیں، مخصوص عناصرعوام کوطالبان کے بعد کے حالات سے ڈرارہے ہیں،حالانکہ موجودہ رجیم سے بدتر کچھ نہیں ہو سکتا.
ترقیاتی منصوبوں کی آڑمیں سڑکوں کی تعمیری لاگت10 گنا بڑھا کرکرپشن کرنے والےطالبان کس منہ سے حکومت چلا رہے ہیں؟، کسٹم چوری اورشاہراہوں پر لوٹ مار کرنے والی رجیم اگر حکومت چلا سکتی ہے تو پڑھے لکھے اور اہل لوگ کیوں نہیں؟.