نئی دہلی میں برکس اجلاس، بھارت کیلئےعالمی سطح پرجگ ہنسائی کا باعث بن گیا

بی جے پی رہنماؤں  کی جانب سے برکس اجلاس کی جعلی اوراے آئی ساختہ تصاویرشیئر کی جانے لگیں


ویب ڈیسک September 15, 2026

عالمی سفارتی فورم پربھارتی حکام کی غیرپیشہ ورانہ حرکات نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں.

بنیادی سفارتی آداب تار تار، روسی صدرکی تقریرکے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول کی توجہ کھانے پرمرکوز.

ایرانی صدرکی تقریرکے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیرجیسوال بھی مسلسل کھانے میں مصروف رہے. وائرل ویڈیوز پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی حکام کے نامناسب طرزِعمل پرشدید تنقید کی گئی.

بھارتی صحافی اشوک سوائن نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ ملکی ساکھ  بہترکرنے کے بجائے مودی کیلئے تمغے جمع کرنے اورمفت کھانے اڑانے میں مگن ہے.

دوسری جانب بی جے پی رہنماؤں  کی جانب سے برکس اجلاس کی جعلی اوراے آئی ساختہ تصاویرشیئر کی جانے لگیں.

بی جے پی رہنماؤں کی شیئر کردہ اے آئی تصاویرمیں 2024 میں انتقال کرجانے والے سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی دکھا دیا گیا. 

جعلی سفارتی کامیابی دکھانے کیلئے مودی سرکارنے جعلی تصاویر کے ذریعے ترک صدر کی بھی برکس اجلاس میں شرکت دکھا دی.